سماہنی سیکٹر کے سرحدی دیہاتوں میں بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری ، داغے گئے گولے سول آبادی کے نزدیک آگرے ،متعدد علاقوں میں مویشی ہلاک وزخمی ،لوگوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا

indian-army

بنڈی چوکی (نمائندہ عدالت) سماہنی سیکٹر کے سرحدی دیہات بڑوھ ، تندڑ ،ڈل چھپراں ،کھمباہ پر بھی بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری ،بھارتی فوج کی طرف سے داغے گئے گولے سول آبادی کے نزدیک آگرے ،متعدد علاقوں میں مویشی ہلاک وزخمی ،لوگوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا ،قبل ازیں بھارتی فوج کی طرف سے چڑھوئی کھوئی رٹہ سیکٹر میں صبح سویرے شروع ہونے والی گولہ باری کی آوازیں اتنی شدید تھیں کہ انکی آواز سماہنی سیکٹر میں بھی سنی گئیں اور لوگوں میں شدید خوف وہراس پیدا ہو گیا ،بعد ازاں بھارتی فوج کی گولہ باری کا سلسلہ سماہنی سیکٹر میں بھی شروع ہو گیا اورسرحدی علاقوں تندڑ ،ڈل چھپراں ،تھاتھی گوجراں ،ہری پور کوٹلی گوجراں اور بڑوھ کے علاقوں پر بھی بھارتی فوج نے مارٹر گولے داغے ،بھارتی فوج کی طرف سے داغے گئے گولے سویلین آبادی کے آس پاس گرے جن سے متعدد مویشیوں کے ہلاک ہونے سمیت قیمتی املاک کو بھی نقصان پہنچا گہوٹاں تندڑ کے رہائشی محمد بشیر کی ایک بھنیس ہلاک ، ایک زخمی جبکہ ایک بکری بھی زخمی ہو گئی ،تاہم لوگ گھروں کے اندر رہنے کی وجہ سے محفوظ رہے آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کی گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا جبکہ افواج پاکستان کی جانب سے بھی بھارتی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا تھا ۔۔۔۔
Scroll To Top