ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ راجہ امتیاز شوکت کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ۔12بوتل دیسی شراب برآمد ملزم گرفتار

islamgarh-press-club

اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی)ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ راجہ امتیاز شوکت کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ۔12بوتل دیسی شراب برآمد ملزم گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عرفان سلیم ،ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم کی خصوصی ہدایت پر تھانہ اسلام گڑھ کے ایس ایچ او راجہ امتیاز شوکت ڈی ایف سی شاہد محمود ،تفتیشی مطلوب حسین نے کاروائی کرتے ہوئے بالا موڑ کاکڑہ کے مقام پر ایک چھاپہ مارا جس سے 12بوتل دیسی شراب جوکہ کوکا کولا بوتل میں پیک کی گئی تھیں ۔ملزم قاسم نذیر ولد محمد نذیر قوم بھٹی ساکنہ دھماوہ کسگمہ کو منشیات فروشی کے مقدمہ گرفتار کرکے کاروائی شروع کردی گئی ۔عوام علاقہ نے راجہ امتیاز شوکت کی اس کاروائی پر ان کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ منشیات فروشوں کا قلعہ قمہ کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔
Scroll To Top