پلمنڈا کے قریب نہر اپر جہلم میں ایک اور کار ڈوب گئی،B.Comکا 22سالہ طالبعلم جاں بحق

exident

کھڑی شریف+جاتلاں(نامہ نگار+انعام الحق سے)کھڑی شریف کے گاؤں گڑھا اعوان کے نوجوان طالب علم ملک وقاص کی کار نہر اپر جہلم میں گر گئی مقامی لوگوں نے کافی کوشش کے بعد نہر اپر جہلم سے نوجوان ملک وقاص سمیت کار کو نکال لیا اور نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پرDHQہسپتال میرپور پہنچایا گیا مگر نوجوان طالب علم جاں بر نہ ہوسکا نوجوان ملک وقاص علاقہ کھڑی کی معروف شخصیت ملک اﷲ دتہ آف گڑھا اعوان کا بیٹا تھا حادثے کی خبر علاقہ میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی علاقہ بھر سے مرد وخواتین سینکڑوں کی تعداد میں ملک اﷲ دتہ کے گھر پہنچ گئے نوجوان کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا والدین غشی کے دورے عزیز و اقارب کی آنکھیں اشک بار ہو گئیں یا د رہے کہ کچھ ماہ پہلے بھی پل منڈا کے اسی مقام پر نہر اپر جہلم میں کار کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک بات اپنے دو بچوں کے ہمراہ لقمہ اجل بن گیا تھا نوجوان ملک وقاص کی نمازِ جنازہ آج انکے آبائی گاؤں میں ادا کر دی جائے گی۔ ا
Scroll To Top