معمولی تلخ کلامی پر دو افراد نے نوجوان کو مار مار کر لہولہان کر دیا،نوجوان شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل،مقدمہ درج ملزمان گرفتار

ssss

ڈڈیال(نمائندہ عدالت)ڈڈیال میں معمولی تلخ کلامی پر2افراد نے مل کر نوجوان کو مار مار کر لہو لہان کر دیا ،رحمان اللہ اور سراج دین نے مل کر زاہد خان پر آہنی راڈوں سے حملہ کر دیا جس سے زاہد خان شدید زخمی ہو گیا بعد ازاں اسے شدید زخمی حالت میں میرپور ریفر کر دیا گیا تھانہ پولیس ڈڈیال نے واقع کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کر گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ڈڈیال میں معمولی تلخ کلامی پر2افراد رحمان اللہ ولد خان اور سراج دین ولد غفار خان ساکنان بوجوڑ ایجنسی نے مل کر نوجوان زاہد خان میر محمد ساکن باجوڑ ایجنسی پر آہنی راڈوں سے حملہ کر دیا جس سے اس کے سر میں شدید چوٹیں آئیں بعد ازاں مضروب کو شدید زخمی حالت میں میرپور ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا تھانہ پولیس ڈڈیال نے واقع کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کر گرفتار کر لیا
Scroll To Top