قوم لوط کے پیروکار دو اوباشوں نے کمسن لڑکے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ورثاء کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج،دونوں ملزمان گرفتار

sexual-abuse-1600x490-dreamstimemedium_40341023

میرپور(ماجد چوہدری )قوم لوط کے پیروکار دو اوباشوں نے کمسن لڑکے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ورثاء کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج،دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا،مزید کارروائی جاری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزشیطان صفت ملزم انضمام ولد آزادقوم راجپوت ساکن کچی آبادی ایف ٹو میرپورنے صابر ولد عاشق حسین قوم بٹ ساکن حال سیکٹر A4لاری اڈا میرپورکے بیٹا شاہ زیب کو ورغلاتے ہوئے بھلوٹ پارک لے گیا جہاں ملزم نے اپنے دوست عنصر ولد فضل حسین قوم گجر ساکن جاتلاں کے ہمراہ مل کر شاہ زیب کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کیخلاف377/511/34/APCاور12ZHAکے تحت مقدمہ درج کر لیا، ایس ایچ او راجہ نصیرآڈیشنل ایس ایچ او وسیم نوازو دیگر نفری نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان انضمام ولد آزادقوم راجپوت ساکن کچی آبادی ایف ٹو میرپوراورعنصر ولد فضل حسین قوم گجر ساکن جاتلاں کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا، عوا م علاقہ کی طرف سے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ
Scroll To Top