پولیس تھانہ چکسواری کی سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔تین منشیات فروش آدھ کلو گردا چرس سمیت گرفتار

mohammad-rafiq-bhatti

چکسواری(کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ چکسواری کی سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔تین منشیات فروش آدھ کلو گردا چرس سمیت گرفتار۔پرچہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم اور ڈی ایس پی عطاالرحمان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او چکسواری چوہدری مہدی خان ہمراہ اے ایس آئی سمیع اللہ، ممتاز احمد، ساجد بشیر، امجد شاہ اور اعجاز احمد کا منشیات فرشوں کے خلاف ایکشن دوران گشت کھنڈہ موڑہ کے مقام پر ملزمان اختر گل ولد نیاز بادشاہ، محمد رفیق ولد مہتاب خان اقوام افریدی پھٹان ساکن باڑہ ایجنسی پشاور کے قبضہ سے ایک کلو اعلیٰ کوالٹی گردہ چرس بر آمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی پر عوام علاقہ نے پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او چوہدری مہدی خان اور دیگر اہلکاران کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھے گی۔
Scroll To Top