پنجم کیلئے 400،ہشتم کیلئے 500،ایلمنٹری بورڈ بھمبر نے امتحانات کا داخلہ شیڈول جاری کر دیا

AJK exam intermediate

بھمبر(بیورورپورٹ)ضلعی ایلمنٹری تعلیمی بورڈ نے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق جماعت پنجم ریگولر امیدواران کی داخلہ فیس 400روپے جبکہ جماعت ہشتم ریگولر امیدواران کی داخلہ فیس500 مقرر کی گئی ہے اور پرائیویٹ امیدواران کی داخلہ فیس 450 اور550مقرر کی گئی ہے داخلہ فارم بمعہ چالان مورخہ 20نومبر2016تک دفتر ہذا میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔جبکہ 30نومبر تک 100روپے لیٹ فیس ہو گی 10دسمبر تک ڈبل فیس ہوگی جبکہ 31دسمبر تک تین گنا فیس ہوگی داخلہ فارم کشمیر بنک میں دستیاب ہیں۔فیس مقررہ تاریخ تک جمع کروانا لازمی ہے اور جو پرائیویٹ امیدوار رجسٹر نہیں ہیں وہ رجسٹریشن فیس مبلغ 350روپے الگ جمع کروائیں۔
Scroll To Top