دارالحکومت کے معرو ف بازار خواجہ بازار میں نان بائی کی زہر کھا کر خود کشی کی کوشش ناکام،تاجروں نے سی ایم ایچ منتقل کر دیا،ڈاکٹرز غائب،تاجروں کی عملہ کیساتھ تو تکرار

man-commits-suicide

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ)دارالحکومت کے معرو ف بازار خواجہ بازار میں نان بائی کی زہر کھا کر خود کشی کی کوشش ناکام ،سیاسی سماجی رہنماؤں نے ابتدائی طبی مدد کے لیے اپنی مد د آ پ کے تحت سی ایم ایچ منتقل کردیا ،جہاں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث ،تاجر ان و عملے کے مابین تلخ کلامی ہوئی ،عینی شاہدین میر سجاد سلہریا کے مطابق خواجہ بازار میں نان بائی محمد سلیم ولد عبدالرشید ساکنہ سیری درہ نے گھریلو ناچاکیوں سے تنگ آکر زہر کھا کر خود کشی کی کوشش کی جس پر موقع پر موجود تاجران نے اپنی مدد اپ کے تحت سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا ،جہاں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث سٹاف اور تاجران کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما میر سجاد سلہریا کا کہنا تھا کہ سی ایم ایچ ہستال میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی قیمتی انسانی جانو ں سے کھیلنے کے متراد ف ،رات کے اوقات کار میں ڈاکٹر کا ایمرجنسی ڈیوٹی پر نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے حکومت آزاد کشمیر باالخصوص وزیر اعظم آزاد کشمیر ،وزیر صحت ،ڈاکٹر کو ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور کر نے کے لیے اقدامات کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ز کی پرائیویٹ پر پابندی عائد کر تے ہوئے انہیں ہمہ وقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے ۔
Scroll To Top