SHOپولیس تھانہ برنالہ انسپکٹر چوہدری عمران احمد کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاررواےؤں کا سلسلہ جاری،ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ و شراب برآمد

arrested

کوٹ جیمل(نمائندہ خصوصی)SHOپولیس تھانہ برنالہ انسپکٹر چوہدری عمران احمد کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاررواےؤں کا سلسلہ جاری ، گذ شتہ روز مقبر کی اطلاع پر ٹاؤ گاؤں کے ایک ڈیرے پر چھاپہ مار کر انتہائی خطرناک ملزم کوناجائز اسلحہ اور شراب بر آمد ہونے پر گرفتار کر کے ملزم کے خلاف علت نمبر177\16بیرائم 3|4جبکہ دوسرا مقدمہ علت نمبر178|16بحرائم 15ضمن2درج کرکے حوالا ت میں بند کردیا ۔تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز SHOپولیس تھانہ برنالہ چوہدری عمران احمد کو مقبر نے اطلاع دی کہ ٹاؤ گاؤں میں ایک عادی منشیات فروش محمد نواز ولد میاں خان قوم جٹ نے اپنے ایک ڈیرے پر شراب رکھ رکھی اور فروخت کر رہا ہے SHOبرنالہ نے اپنی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اور گذ شتہ روز ڈیرے پر چھاپہ مار کر ڈیر ے سے15بوتل اعلیٰ قسم شراب ایک ناجائز پسیٹل 20روند برآمد کر لئے اور ملزم کے خلاف علیحدہ علیحدہ FIRدرج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی ، SHOبرنالہ کے مطابق اسی ملزم کے خلاف پولیس تھانہ برنالہ میں2016ہی میں منشیات کا مقدمہ علت نمبر14|16بحرائم 3|4درج ہو چکا ہے جبکہ اسی ملزم نے راولپنڈی کے نزدیک چلتی ٹرین میں ڈکیتی کے دوران ایک شخض کو قتل کیا جس کی سزایہ مجرم ایڈیالہ جیل میں کاٹ چکا پولیس تھانہ برنالہ کے SHOکی اس کارروائی کو سراہا لوگوں کا کہنا تھا کہ جس دن سے چوہدری عمران احمد نے تھانہ کا چارج سنبھالا ہے علاقہ میں جرائم کی شرع بالکل ختم کر گئی ہے۔
Scroll To Top