انتظامیہ کی طرف سے جیل میں مقید قیدیوں کی جامعہ تلاشی متعدد قیدیوں سے موبائل فون ،انٹرنیٹ ڈیوائسیس اور دیگر غیر ضروری سامان برآمد،قیدیوں کا سخت احتجاج اور بھوک ہڑتال

jail mlazmeen

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )بھمبر جوڈیشل لاک اپ میں موبائل فونز ،انٹرنیٹ کے بے دریغ استعمال پر انتظامیہ کی طرف سے جیل میں مقید قیدیوں کی جامعہ تلاشی متعدد قیدیوں سے موبائل فون ،انٹرنیٹ ڈیوائسیس اور دیگر غیر ضروری سامان برآمد ہو اجس پر احتجاجاً جوڈیشل لاک اپ میں مقید قیدیوں کا سخت احتجاج اور بھوک ہڑتال تفصیلات کیمطابق جوڈیشل لاک اپ بھمبر میں گزشتہ روز انتظامیہ نے آپریشن کلین اپ کیا تھا جس کے دوران قیدیوں سے موبائل فونز ،انٹرنیٹ ڈیوائسیس ،چھریاں ،سلنڈر اور غیر ضروری سامان برآمد ہوا انتظامیہ کے آپریشن کلین اپ کے بعد جیل میں قید قیدیوں نے شدید احتجاج شروع کردیا اس دوران انہوں نے انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی اور موقف دیا کہ پولیس ملازمین نے تلاشی کے نام پر ہمارا کرنسی سمیت دیگر قیمتی سامان غائب کر دیا ہے سامان واپس نہ ملنے تک احتجاج اور بھوک ہڑتال جاری رکھیں دوسری طرف انتظامیہ نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ قانون کیمطابق مقرر کردہ جو بھی سہولیات ہیں وہ جوڈیشل لاک اپ کے قیدیوں کو فراہم کی جائیں گی کوئی بھی غیر قانونی سہولت فراہم نہیں کرسکتے۔
Scroll To Top