ڈڈیال کے MLAکا لائق تحسین اقدام،185ملین کے ترقیاتی منصوبے منظور کرا لئے،سڑکوں اور لنک روڈز کی تعمیر کے احکامات جاری

cnldgk8wgaaxhol

ڈڈیال(بیورورپورٹ)ایم ایل اے چوہدری مسعود خالدنے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کے دل جیت لیے مسلم لیگ ن کی حکومت کو بنے تین ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس پر ایم ایل اے چوہدری مسعود خالد نے اپنی ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے عوام علاقہ کے درد کا احساس کرتے ہوئے ڈڈیال کی تعمیرو ترقی کے لیے پہلی قسط کی صورت میں 185 ملین روپے ترقیات کاموں کے لیے منظور کرالیے اور سرکاری کاموں کا اسرنو جائزہ لیتے ہوئے ڈڈیال شہر سمیت اس کے نواحی حصوں میں فوری طور پر سڑکوں اور لنگ روڈز کی تعمیر کے احکامات جاری کردیے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے راہنما عبدالغفور عرف گرو ، مشتاق چغتائی سمیت دیگر نے ایم ایل اے چوہدری مسعود خالد کا ڈڈیال کے مسائل کی طرف فوری توجہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور مبارک باد پیش کی اور وزیرامور کشمیر برجیس طاہر کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جن کے تعاون سے ڈڈیال کی تعمیر و ترقی کے لیے 185 ملین روپے کی پہلی قسط منظور ہوئی ہے ۔
Scroll To Top