میرپور سے تعلق رکھنے والا برطانوی نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق،گھر میں کہرام مچ گیا

hadsa

میرپور(نمائندہ عدالت)میرپور سے تعلق رکھنے والا برطانوی نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق،گھر میں کہرام مچ گیا،تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا نوجوان شہزاد یاسین جو کہ برطانیہ سلاؤ کا رہائش پذیر تھا گزشتہ روز ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گیا تھا جس کو شدید زخمی حالت میں اسلام آباد ریفر کیا گیا تھا لیکن نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ،نوجوان کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں بجاڑ قبرستان میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا
Scroll To Top