قوم لوط کے پیروکار درندہ صفت شخص کی گیارہ سالہ بچے سے زیادتی ،بچے کی حالت غیر ہو گئی ،والدین کی درخواست پر مقدمہ درج،ملزم گرفتار،پولیس نے ریمانڈ لے لیا

sexual-abuse-1600x490-dreamstimemedium_40341023

مظفرآباد(بیورو رپورٹ)زمین پھٹی نہ آسمان گرا،قوم لوط کے پیروکار درندہ صفت شخص نے گیارہ سالہ معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،بچے کی حالت غیر ہو گئی ،والدین کی درخواست پر تھانہ صدر نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،پولیس نے عدالت سے ملزم کا سات دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ،تفتیش شروع ،تفصیلات کے مطابق درندہ صفت شخص عباس خورشید نے گیارہ سالہ نایان کے ساتھ بد فعلی کر ڈالی جس کی وجہ سے نایان کی حالت غیر ہو گئی والدین نے نایان سے پوچھ گوچھ کے بعد تھانہ صدر میں درخواست دے دی پولیس نے فوری کارروائی کر تے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر دفعہ377کے تحت مقدمہ درج کر لیا ،سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے ملزم سے تفتیش شروع
Scroll To Top