تھوتھال پولیس نے خاتون کے ساتھ ایک کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتارلیا

nosarbaz

میرپور(عماد گل)تھوتھال پولیس نے خاتون کے ساتھ ایک کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا، مزید تفتیش جاری، تفصیلات کے مطابق امتیاز بیگم زوجہ شوکت ساکن ایف ون میرپورنے تھانہ تھوتھال میں درخواست دی کہ ظفر اقبال ولد غلام عباس اور توصیف ولد ظفر اقبال ساکنان ایف تھری میرپورنے لین دین کے معاملے میں ایک کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے جس پر ایس ایچ او ملک رضوان نے ہمراہ تفتیشی ملک آصف،ڈی ایف سی شہزادو دیگر نفری کے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان ظفر اقبال ولد غلام عباس اورتوصیف ولد ظفر اقبال ساکنان ایف تھری میرپورکو گرفتار کر کے حوالات بند کردیا، ملزمان کیخلاف 452/420/502/34/APCکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی
Scroll To Top