غیرتمند کشمیر ی کونسل فنڈز ن لیگ کے منہ پر دے ماریں گے: بازل نقوی

Bazil naqwi

مظفرآباد(آئی این پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر زراعت ، لائیو سٹاک و اسماء سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ آزاد کشمیر میں دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کر لے گی ،کشمیر کونسل کے فنڈز کے ذریعے لوگو ں کے ضمیرخریدنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں غیرت مند کشمیر ی یہ فنڈز ن لیگ کے منہ پر دے ماریں گے ۔بلاول بھٹو پاکستان کا مستقبل ہیں وہ جب آزاد کشمیر میں داخل ہوں گے تو شیر کی کھال پہنے گیدڑوں کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔وزیر زراعت نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیدبازل علی نقوی نے کہا کہ دن کی روشنی میں اقتدر کا خواب دیکھنے والوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جم کر ن لیگ کے تمام ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرے گی اور اسے سیاسی میدان میں ناک آؤٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کا دوسرانام ہے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے دوسری مرتبہ اقتدار میں آ کر تعمیر و ترقی کا کام وہی سے شروع کیا جائے گا جہاں پر جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی میدان کے لوگ ہیں اور سیاسی میدان میں ہی دشمنوں کو بھگاتے ہیں ،پیپلزپارٹی کا مقابلہ ن لیگ کے بس کی بات نہیں ۔ سید بازل علی نقوی نے کہا کہ 65سال میں عوام کو لوٹنے والے اور ترقیاتی فنڈز جیبوں میں بھرنے والے اب پھر للچائی نظروں سے اقتدار کر کرسیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن شکست ان کے ماتھے پے لکھ دی گئی ہے
Scroll To Top