برنالہ پولیس کا شراب کے کارخانے پر چھاپہ،100لٹر دیسی شراب اور اسلحہ برآمد،شراب کی بھٹی ضبط

arrested

کوٹ جیمل(نمائندہ خصوصی)SPبھمبر یاسین بیگ اورDSPہیڈکوارٹر راجہ ندیم عارف کی خصوصی ہدایت پرSHOتھانہ پولیس برنالہ انسپکٹر چوہدری عمران احمد نے خضرہ بھوسہ کے مقام پر ایک ڈیرہ پر چھاپہ مار کر100لٹر دیسی شراب،شراب کشید کرنے کا مکمل سامان، ایک عدد بارہ بور ڈبل بیرل بمعہ23عدد کارتوس اور چوری کا سامان مال مسروقہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے زیر دفعات بجرائم3/4 علت نمبر172/16 جبکہ چوری کے مقدمہ میں زیر دفعہ457/14EHAعلت نمبر171/16درج رجسٹر کر لیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد مشتاق ولد محمد حسین سکنہ نواں چک نے پولیس تھانہ برنالہ میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ اس نے بانیاں چوک میں کریانہ کی دوکان رکھ رکھی ہے کہ گزشتہ رات نامعلوم چور اس کی دوکان سے گھی،چینی،شیمپو و دیگر قیمتی اشیاء چرا کر لے گئے ہیں گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پرSHO برنالہ انسپکٹر چوہدری عمران احمد نے دیگر نفری کے ہمراہ خضرہ بھوسہ نزد جھنڈا گاؤں چوہدری اظہر اقبال آف بانیاں کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو ڈیرہ سے 100لٹر شراب دیسی جو ڈرموں میں موجود تھی برآمد کر لی جبکہ اس ڈیرے سے ایک عدد ڈبل بیرل بارہ بور بمعہ کارتوس23عدد اور بانیاں چوک دوکان سے چوری کیا گیا سامان برآمد کر کے ڈیرے سے کاظم حسین ولد غلام قوم گجر ساکن چک نمبر 1 پنڈی بھٹیاں تحصیل و ضلع حافظ آباد کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف بجرائم3/4 مقدمہ درج کر لیا
Scroll To Top