آزادکشمیر ہائیکورٹ نے NABپاکستان کے آزادکشمیر میں چھاپے کو غیر قانونی قرار دے دیا،افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

Nab

مظفر آباد(کے این آئی)آزادجموں و کشمیر ہائی کورٹ نے چند ماہ قبل نیب پاکستان کے افسران کی جانب سے سابق صدر آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین حیدر خان کے گھر میں مارے جانے والے چھاپے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نیب افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ، تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل نیب پاکستان کے آفیسران نے سابق صدر آزادجموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین حیدر خان کے بیٹے راجہ قیصر ذوالقرنین پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے ان کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا جس پر راجہ قیصر ذوالقرنین اور عمر ذوالقرنین نے آزادکشمیر ہائیکورٹ میں نیب افسران کیخلاف رٹ دائر کی تھی کہ آزادکشمیر میں نیب کارروائی نہیں کر سکتا اور قانون کی خلاف ورزی کر کے عزت کو اچھالاگیا ہے جس پر گزشتہ روز ہائیکورٹ آزادکشمیر نے نیب افسران کے چھاپوں کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نیب افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا،یاد رہے کہ ہائی کورٹ میں رٹ سابق صدر آزادکشمیر کے بیٹوں راجہ قیصر ذوالقرنین اور عمر ذوالقرنین نے دائر کی تھی جبکہ بابر اعظم ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی تھی
Scroll To Top