سیلاب متاثرہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر نو کیلئے آزاد حکومت اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے

pull

مظفرآباد ( پی آئی ڈی )حکومت آزاد کشمیر اور اکنامک افئیرز ڈویژن حکومت پاکستان کے درمیان Subsidiary agreementپر دستخط ہوگئے ۔ سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات منصور قادر ڈاراور سیکرٹری اکنامک افئیر ز ڈویژن نے معائدے پر دستخط کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق معائدہ کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک حکومت آزاد کشمیرکو بہتری و تعمیر نو سڑک ہاء و پل جو سیلاب 2010ء میں تباہ ہو ئے کیلئے 6.8ارب روپے فراہم کرے گا۔ آزاد کشمیر میں اس عمل کا آغاز ستمبر2015سے ہوچکا ہے ۔ اور ایک ترقیاتی منصوبہ FERRP سے پہلے ہی کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ معائدے کے موقع پر آزاد کشمیر کے آزاد کشمیر کے سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات منصورقادر ڈار نے کہا کہ منصوبے کے اہداف کی بروقت تکمیل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ کسی کو بھی time over run یا Cost over runکا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات منصور قادر ڈار نے وفاقی سیکرٹری اکنامک افئیر ڈویژن اور ایشیائی ترقیاتی بینک کا ترقیاتی منصوبے کیلئے فنڈز دینے پر شکریہ ادا کیا ۔
Scroll To Top