لیگی ممبران اسمبلی کی اسپیکر اسمبلی سے ملاقاتیں،سیاسی ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے پر پارٹی سے بغاوت کی دھمکی دے دی

saeed-rukhsar

مظفرآباد(عدالت نیوز)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیاسی ایڈجسٹ منٹ سے محروم ممبران اسمبلی سپیکر اسمبلی اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کے سامنے پھٹ پڑے،جھنڈیاں نہ ملنے اور حلقوں میں سیاسی ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے میں مزید تاخیر پر پارٹی سے بغاوت کی دھمکی دے دی،،شاہ غلام قادر کی پارٹی نظم و ضبط قائم رکھنے کی ہدایت اور شکایات کے ازالے کی یقین دہانی،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی راجہ نصیر،چوہدری سعید،چوہدری رخسار احمد سمیت مہاجرین کی سیٹوں سے منتخب ہونے والے ممبران نے سپیکر اسمبلی ملاقاتیں کیں اور گلوں شکوں کے انبار لگا دئے ،اور ساتھ ہی شنوائی نہ ہونے پر پارٹی سے بغاوت کی دھمکی بھی دے دی

 

Scroll To Top