محکمہ انٹی کرپشن نے محکمہ تعلیم میں جعلی تقرریوں کے مرتکب ملازمین کو گرفتار کر لیا،مقدمات درج

images

مظفرآباد(بیورو رپورٹ) محکمہ انٹی کرپشن نے محکمہ تعلیم میں جعلی تقرریوں کے مرتکب ملازمین کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق فاروق احمد اعوان ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کو میر نوید احمد ایڈووکیٹ مظفرآباد نے تحریری درخواست بخلاف عبدالرحمن شیرازی ڈویثرنل ڈائریکٹر سکول مردانہ (وقت)محمد اسلم چغتائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم خواجہ ممتاز احمد ہیڈ کلرک ، منظور قادر ہیڈ کلرک ،محمدندیم شیخ عربی مدرس محکمہ تعلیم نسبت غیر قانونی تقرریاں دی جس پر حسب ہدایت ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے تحت ضابطہ انکوائری عمل میں لائی ۔دوران انکوائری تقرریوں میں جعلسازی /بدعنوانی ، بے ضابطگی پائی جا کر ملازمین /ملزمان بالا کیخلاف تحت ضابطہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔بعد از اندراج مقدمہ خواجہ ممتاز ، منظور قادر ہیڈ کلرکان محکمہ تعلیم شیخ ندیم عربی مدرس (وقت) کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں کرپٹ عناصر میں کھلبی مچ گئی ہے فاروق احمد اعوان ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے کرپٹ عناصر کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔عوام الناس نے اینٹی کرپشن کی اس کاوش کو سراہا ہے۔

 

Scroll To Top