بھارتی غاصب فوج کی اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری سے شدید زخمی ہونے والے ماسٹر راجہ سکندر خان ساکن بڑوھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے

master

بنڈی چوکی (نمائندہ عدالت ) لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر میں گزشتہ روز بھارتی غاصب فوج کی اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری سے شدید زخمی ہونے والے ماسٹر راجہ سکندر خان ساکن بڑوھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ،ماسٹر راجہ سکندر خان کو گزشتہ روز ابتدائی طبی امداد کے بعد کھاریاں منتقل کیا گیا تھا جہاں انکا علاج معالجہ جاری تھا تاہم زیادہ خون بہہ جانے اور انکی حالت انتہائی غیر ہوجانے کے باعث وہ شہادت کا جام نوش فرما گئے ماسٹر راجہ سکندر خان کچھ عرصہ سے میرپور میں مقیم تھے اور گزشتہ روز ہی آبائی گاؤں بؑ ڑوھ واپس آئے تھے وہ علاقہ بڑوھ کی ہر دلعزیز سماجی شخصیت تھے انکے زخمی ہونے اور بعد ازاں شہادت کی خبر سے علاقہ بھر کی فضا سوگوار ہو گئی ،اہلیان حلقہ سماہنی نے ماسٹر راجہ سکندر خان کی شہادت پر انکے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ماسٹر راجہ سکندر خان سمیت ہزاروں شہدا کشمیر کی قربانی ضرور رنگ لائے گی اور بھارتی غاصبوں کو جلد کشمیر سے نکلنا پڑے گا

 

Scroll To Top