بقایا جات کیوجہ سے گھریلو کنکشن منقطع کرنے پر دو افراد نے برقیات ملازم کی درگت بنا ڈالی،ملازم شدید زخمی حالت میں تھانہ پہنچ گیا،مقدمہ درج

pic-1

مظفرآباد(بیورو رپورٹ) محکمہ برقیات کے ملازم پر تشدد ‘ ملازم شدید زخمی حالت میں سٹی تھانہ پہنچ گیا ،میڈیکل رپورٹ کے بعد ایف آئی آر درج ،تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات کالائن مین نثار احمدنے بقایا جات کیوجہ سے گھریلو کنکشن منقطع کیا جس پر رنجاٹہ کے رہائشی ،ملزم فیاض احمد عرف شیرو ولد کالا ، عبداللہ ولد بوجا جن کے ذمہ بالترتیب 136000 اور ایک لاکھ سولہ ہزار بقایا جات واجب الادا ہیں نے لائن مین فیاض پر حملہ کردیا اور طیش میں آ کر لائن مین پر لاتوں ‘ مکوں اور پتھر وں سے مارنا شروع کر دیا جس کے باعث لائن مین شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال لایا گیاواقع کی خبر سنتے ہی ملازمین کی بڑی تعداد الشیخ زید ہسپتال پہنچ گئی۔ واقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی صدر تنظیم غیر جریدہ ذوالفقار منہاس نے اگر اس طرح واقعات جاری رہے تو محکمہ برقیات کے ملازمین کیلئے بہت سی مشکلات جنم لے سکتی ہیں۔سیکرٹری برقیات اور انتظامیہ فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کروا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ برقیات کے فیلڈ ملازمین کا تحفظ محکمہ اور حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ فیلڈ ملازمین کیساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو تنظیم غیر جریدہ کسی بھی راست اقدام سے گریز نہیں کریگی۔

 

Scroll To Top