سماہنی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ اور گولہ باری،شہری شدید زخمی،مویشی ہلاک،پاک فوج کا دندان شکن جواب ،انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

rashad-raaj

چوکی سماہنی (تحصیل رپورٹر) لائن آف کنٹرول پر سماہنی سیکٹر میں منگل کے روز علی الصبح بھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ،شیل لگنے سے بڑوھ کے مقام پر ماسٹر راجہ سکندر نامی شخص شدید زخمی ،پاٹہ کھیتر چاہی میں مویشی بھی ہلاک ،پاک فوج کی طرف سے موثر اور دندان شکن جواب ،بھارتی فوج نے بنڈالہ ،سماہنی ،چاہی ،بڑوھ وغیرہ کے نواحی دیہات پر اندھادھند شیلنگ شروع کر دی ،بھارتی فوج کی طرف سے داغے گئے گولے ،اےئر برسٹ سویلین آبادی کے نزدیک بھی آگرے ،اچانک گولہ باری وفائرنگ سے در ودیوار لرز اٹھے جبکہ لوگوں نے گھروں اور عمارتوں کے اندر چھپ کر پناہ لی ،مقامی انتظامیہ کی طرف سے ہائی الرٹ کر دیا گیا اور سکولوں کالجوں میں طلبا وطالبات کو چھٹی کروا دی گئی ،بھارتی فوج کی گولہ باری سے اطلاعات کے مطابق بڑوھ کے رہائشی ماسٹر راجہ سکندر ولد راجہ حفیظ شدید زخمی ہوگئے جنھیں میرپور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے متاثرہ شخص کے چہرے پر شیل لگنے سے حالت انتہائی غیر بتائی جاتی ہے جبکہ متعدد علاقوں میں مویشیوں کے ہلاک وزخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ،بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں میں لوگ آخری اطلاعات تک گھروں کے اندر مقید تھے ٹیلی فون ودیگر ذرائع مواصلات کے ذریعے میں رابطے میں دشواری رہی اور لوگ لائن آف کنٹرول کے نزدیک بسنے والے افراد کی مختلف ذرائع سے خیریت معلوم کرتے رہے،آخری اطلاعات تک فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا ،

 

Scroll To Top