بھارتی فوج اپنے ہی سکھ فوجیوں کی بغاوت کا شکار،ایک اور سکھ جوان نے خودکشی کر لی

indian

سری نگر(کے این آئی)بھارتی فوج کو اپنے سکھ فوجیوں کی طرف سے بھرپور مگر خاموش بغاوت کا سامنا، ایک اور سکھ فوجی نے پاکستانیوں پر حملہ کرنے کی بجائے خودکشی کر لی،میڈیا رپورٹس کے مطابق کرالہ پورہ کپوارہ میں اس وقت ڈیوٹی پر تعینات فورسز اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی جب ایک سی آر پی ایف اہلکار سنجے کمار نے خود کشی کر لی ، اس فوجی کو کنٹرول لائن پر تعینات کیاجا رہا تھا اور پاکستان پر فائرنگ کی ہدایت کی گئی تھی تاہم اس نے زہر کھا کر جان دے دی ، اس سے قبل بھارتی پنجاب میں بھی گزشتہ روز ایک بھارتی فوجی نے پاکستا ن پر گولہ باری سے انکار کر دیا تھا اور سروس رائفل سے خودکشی کر لی تھی
Scroll To Top