تعلیمی پیکج کی آڑ میں مال بنانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا حتمی فیصلہ

currency

مظفر آباد(کے این آئی)پیپلز پارٹی کی سابق حکومت کے آخری دورانئے کے دوران سیاسی مفادات کیلئے دئیے گئے تعلیمی پیکج کے باضابطہ خاتمے کے بعد پیکج میں تخلیق کی گئی آسامیوں پر تقرریوں اور ترقیابیوں سے مستفید ہونے والوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں ،بھاری رشوت لے کر کی گئی تمام تقرریاں ختم ہو گئی ہیں اور ترقیاب کئے گئے تمام ملازمنی کو تعلیمی پیکج سے قبل والی پوزیشن بھیج دیا گیاہے حکومت آزدکشمیر نے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں تعلیمی پیکج ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی کے حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے لاکھوں روپے رشوت دے کر نوکریاں حاصل کرنے والے وصولیاں کرنے والوں کو تلاش کر رہے ہیں ، سیکرٹریٹ تعلیم نے تعلیمی پیکج کی آڑ میں مال بنانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے
Scroll To Top