آصف کرمانی نے زخموں پر نمک چھڑکا،پرویز رشید، برجیس طاہر سمیت کئی وفاقی وزرا کو پیپلز پارٹی فوبیا ہو گیا: وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات عابد حسین نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے معاملات بگڑے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید، برجیس طاہر سمیت کئی وفاقی وزرا کو پیپلز پارٹی فوبیا ہو گیاہے۔ آصف کرمانی ایک غیر منتخب شخص ہیں ان کی پریس کانفرنس ہمارے معاملات میں دخل اندازی ہے۔آصف کرمانی نے زخموں پر نمک چھڑک کر اشتعال بڑھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر کے الیکشن میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر بوکھلا چکی ہے۔

Scroll To Top