طالب علم پر تشدد کے جرم میں پولیس اسٹیشن برنالہ میں قائد ماڈل سکول موئل کے پرنسپل ظفر اقبال کے خلاف مقدمہ درج

chitral-school-suspends-teacher-for-beating-student-dd7473e9987931f1bc9cf66af148ad86

کوٹ جیمل(نمائندہ خصوصی)طالب علم پر تشدد کے جرم میں پولیس اسٹیشن برنالہ میں قائد ماڈل سکول موئل کے پرنسپل ظفر اقبال کے خلاف مقدمہ درج مذید تفصیلا ت شروع ۔تفصیلات کے مطابق برنالہ کے نواحی علاقہ موئل میں قائم پرائیویٹ قائد ماڈل سکول کے پرنسپل ظفر اقبال نے گذ شتہ چند روز قبل سکو ل میں زیر تعلیم دسویں جماعت کے طالب علم شعیب زمان ولد محمد زمان عمر16سال ساکن ھینگا نوالی کو سکول سے غیر حاضر رہنے پر شدید تشدد کیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ، طالب علم نے میڈیا آفس میں موجود صحافیوں کو اپنے جسم پر تشدد کے نشانات دکھائے تو اسی اثنا میں پرائیویٹ سکول کے پرنسپل کا بھائی جو گورنمنٹ بوائے مڈل سکول موئل میں تعینات ہے میڈیا آفس کے قریب سے گذرنے لگا تو محمد حنیف گوندل نے شکایت کی غرض سے روک کر اسے بتانا چاہا تو محمد عارف غصہ میں آگیا اور آپے سے باہر ہو گیا صحافیوں کی موجودگی میں محمد حنیف گوندل پر برس پڑا ، جاؤ جس سے مرضی شکایت کر دو ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا کہتے ہوئے موقعہ سے چلا گیا ، اس کے فوراََ بعد محمد حنیف گوندل نے پولیس چوکی سینگری میں درخواست دائر کر دی جس کے بعدSHOپولیس تھا نہ برنالہ انسپکٹر چوہدری عمران احمد نےCMOبرنالہ کی رپورٹ آنے پر قائد ماڈل سکول موئل کے پرنسپل پر زیر دفعہ FI-337کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

 

Scroll To Top