چین کے پہاڑوں میں اڑتی ہوئی طلسماتی چیز نے دنیا کو پریشان کر دیا

birds

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ”ڈریگن“ نامی جانور کا وجود اب تک قصے کہانیوں کی بات تھی لیکن چین سے گزشتہ روز ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس نے انٹرنیٹ صارفین کو ہکا بکا کر دیا ہے۔ رشیاٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو چین کے پہاڑی علاقے میں بنائی گئی ہے جس میں ایک پراسرار چیز کو پہاڑوں کے درمیان اڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈریگن ہے۔ دیکھنے میں اس کی شکل واقعی کہانیوں میں بیان کیے گئے اور فلموں میں دکھائے گئے ڈریگن نامی جانور سے ملتی جلتی ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک 2لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان میں ایک بحث چھڑی ہوئی ہے کہ آیا یہ ویڈیو اصلی ہے یا فرضی بنائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو چین اور لاﺅس کے سرحدی علاقے میں بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کی آواز بھی شامل ہے جو کہہ رہا ہوتا ہے کہ ”اڑنے والی یہ عجیب الخلقت چیز ڈریگن ہے یا اڑن خزندہ۔“ تاہم بہت سے انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اصلی معلوم نہیں ہوتی۔

Scroll To Top