موٹے افراد کے لئے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری

mo167-640x320

شہد کو اگر باورچی خانے میں موجود ان چیزوں میں ملاکر استعمال کریں گے تو آپ کا وزن بھی تیزی سے کم ہوگا

لندن (قدرت روزنامہ21اکتوبر2016) قدرت کی جانب سے انسان کو دئیے گئے تحفوں میں سے شہد سب سے اعلیٰ تحفہ ہے۔اس کی وجہ سے جہاں کئی بیماریوں کا علاج ممکن ہے وہیں اسے وزن کم کرنے کے لئے بھی انتہائی مفید مانا جاتا ہے۔

اس میں موجود22امینو ایسڈاور منرلز کی وجہ سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور وزن کم ہونے لگتا ہے۔اس میں موجود منرلز جیسے سوڈیم،آئرن، فاسفورس، پوٹاشیم، زینک اور کیلشیم کی وجہ سے جسم کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے جبکہ وٹامن سی،بی6اور نائیسین کی وجہ سے جسم کو معتدل غذا ملتی ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ شہد کو اگر دیگر چیزوں میں ملاکراستعمال کیا جائے تو اس سے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

شہد اور دارچینی

دارچینی میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ میٹابولزم کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے ساتھ جسم میں گلوکوز کے لیول کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔ان دونوں اجزاءکو ملاکر استعمال کرنے سے آپ کا وزن تیزی سے کم ہونے لگے گا۔ایک کپ ابلتے ہوئے پانی میں آدھ چائے کا چمچ دارچینی پاﺅڈر ڈالیں اور پھر اس پانی کو فلٹر کرکے اس میں ایک چائے کا چمچ شہد ملائیں۔اس مشروب کو صبح ناشتے سے آدھ گھنٹہ قبل نوش فرمائیں۔

شہد اور ادرک کی چائے

ادرک کی چائے میں یہ خاصیت ہے کہ اس کی وجہ سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے معدہ بھی بہتر ہوتا ہے۔اگر آپ ہر کھانے سے 20منٹ قبل ادرک کی چائے میں ایک چمچ شہد کا ڈال کر پئیں گے تو بلڈ شوگر لیول ٹھیک رہنے کے ساتھ معدہ بھی بہتر طریقے سے کام کرے گا اور ساتھ ہی آپ کا وزن بھی کم ہونے لگے گا۔

شہد اور لیموں

گرم پانی میں ایک لیموں رس ملاکراس میں شہد ڈالیں اور اس مشروب کو نوش فرمائیں۔صبح سویرے اس مشروب کے استعمال سے آپ کو بہت زیادہ فائدہ ملے گا۔

شہد اور گرم پانی

ایک کپ گرم پانی میں شہد ملائیں اور اسے پی جائیں۔یہ مشروب بھی وزن کم کرنے کے لئے جادوئی حیثیت رکھتا ہے۔شہد کی وجہ سے آپ کے جسم میں اچھے کولیسٹرول کی مقدار بڑھے گی اور آپ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے اور ساتھ ہی وزن بھی کم ہوگا۔کئی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ شہد اور گرم پانی پینے سے جسم میں مثبت تبدیلیوں کے ساتھ وزن کم ہوتا ہے۔

 

Scroll To Top