فوری بحالی اور ایڈجسٹمنٹ کی حکومتی یقین دہانی،معطل پولیس اہلکاروں نے دھرنا ختم کر دیا

ajk-police

مظفر آباد(کے این آئی)نوکری سے معطل کئے جانے والے پولیس اہلکاروں نے حکومتی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا، محکمہ پولیس کی طرف سے کنٹریکٹ سسٹم کو ختم کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی گئی ، وزیر اعظم آزادکشمیر کی طرف سے کمشنر مظفر آباد ڈویژن چوہدری طیب نے کامیاب مذاکرات کئے اور وزیر اعظم کے نمائندے کی حیثیت سے ڈی سی ، ایس ایس پی ضلع کے ہمراہ احتجاجی کیمپ میں آکر دھرنا ختم کرا دیانوکریوں سے نکالے جانے والے ان تربیت یافتہ اہلکاروں کو وزیر اعظم کی طرف سے یقین دہای کرائی گئی ہے کہ چند دن کے اندر ان سب کو ایڈجسٹ کر دیاجائے گا اس حوالے سے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو ملازمین اور حکومت کید رمیان بات چیت کے زریعے ان کی تقرری اور تعیناتیوں کو عملی شکل دیں گی
Scroll To Top