وادی نیلم میں گاڑی دریائے نیلم میں جاگری ، 7 افراد جاں بحق

water

نیلم (یوا ین پی)وادی نیلم آزادکشمیر کے علاقہ دواریاں میں گاڑی دریائے نیلم میں جاگری حادثہ کے نتیجہ میں 7 افراد جاں بحق ۔5جاں بحق افراد کی لاشوں کی تلاش کے لیے ریسکیو کاروائیاں جاری ہیں سابق اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا عبدالغنی میر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مظفر آباد سے اپنے گاؤں کے لیے روانہ ہوئے اور دواریال کے مقام پر ان کی گاڑی دریا میں جاگری عبدالغنی میر اور ان کے ایک بیٹے کی نعشیں مل گئی ہیں۔ جبکہ دیگر پانچ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے پاک فوج کے جوان بھی لاپتہ افرد کی تلاش کے کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔
Scroll To Top