ڈسٹرکٹ پولیس نیلم کا ڈگری کالج اٹھمقام کے طلباء پر اندھا دھند لاٹھی چارج،،متعدد طلباء زخمی،4گرفتار

khi-journalists2

آٹھ مقام(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس نیلم نے اپنے پیٹی بند ٹریفک پولیس اہلکار سب انسپکٹر کفایت حسین نقوی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ڈگری کالج اٹھمقام کے طلباء پر چڑھائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کر دیا ، جس سے متعدد طلبا ء زخمی جبکہ 4طلباء کو گرفتار کر لیا گیا، گورنمنٹ ڈگری کالج آٹھ مقام کے طلباء کا بنتل چوک میں احتجاج مظاہرہ شاہراہ نیلم کئی گھنٹے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہا ۔حکومتی پارٹی سمیت دیگر سیاسی راہنماؤں کا طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی تحریک انصاف ضلع نیلم نے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا ۔ تحریک انصاف ضلع نیلم کے صدر راجہ محمد الیاس خان اور یوتھ ونگ کے ضلعی صدر اخلاق احمد رانا نے واقعہ میں ملوث تمام اہلکاران کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈگری کالج اٹھ مقام کے کچھ طالب علم اپنی ذاتی موٹر سائیکلوں پر سووار کالج کی طرف جا رہے تھے کہ اٹھمقام بنتل چوک پر کھڑے ٹریفک پولیس اہلکار سب انسپکٹر سید کفایت حسین نقوی نے روکا اور ہیلمنٹ نہ پہن کر موٹر سائیکل چلانے کو جواز بنا کر طلبا سے رشوت مانگی جس پر طلباء نے منت سماجت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں آپ مہربانی کریں ہمیں کالج جانے دیں لیکن موصوف سب انسپکٹر کفائیت نقوی کو طلبا کہ یہ بات اچھی نہ لگی اور فوراً موٹر سائیکل کا چالان کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو سٹی تھانہ اٹھمقام پہنچا دیا طلباء کے اسرار کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار نے ان پر تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے اپنے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات ماتحت اہلکاروں کو حکم دیا کہ ان طالب علموں کے ہاتھ پاؤں توڑ دو تا کہ گھر والے ان کو اٹھا کر لے جائیں دو طالب علم موقع سے فرار ہو کر کالج پہنچے اس کے بعد اپنے ساتھی طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ڈگری کالج اٹھمقام یونیورسٹی کیمپس اٹھمقام اور دیگر سکولوں کے طلبا ء ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی غنڈہ گردی کے خلاف روڈ پر نکل آئے جس پر ٹریفک پولیس اہلکار آگ بگولا ہوگیا اس نے سٹی تھانہ اٹھمقام کال کرتے ہوئے نفری طلب کر دی اسی اثناء میں اسسٹنٹ کمشنر سید شوکت حسین گیلانی ،ایس پی نیلم جمیل احمد جمیل ،ڈی ایس پی مقصود عباسی ،ایس ایچ او سٹی تھانہ اٹھمقام راجہ عنصر سجاد ،سب انسپکٹر یعقوب اعوان ،اے ایس آئی راجہ اسلم ،بھاری نفری لے کر بنتل چوک اٹھمقام پہنچ گئے اور مجسٹریٹ کے حکم کے بغیر نہتے طلباء پر لاٹھی چارج کرنا شروع کر دیا سب انسپکٹر یعقوب اعوان نے طلباء کو اس طرح سرے عام روڈ پر گھسیٹتے ہوئے مارااس سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والئے مودی سرکار کے ظلم کی یاد تازہ ہوگی لاٹھی چارج کے دوران متعدد طلباء زخمی ہوگئے اور کچھ گرفتار کر لئے گئے دیگر طلباء نے لاٹھی چارج سے بچنے کے لئے ڈی سی آفس اٹھمقام کے سامنے احتجاج کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نیلم سردار وحید خان کے طلباء کے ساتھ مذاکرات پر معاملات طہ نہ ہونے پر طلباء نے پولیس ااور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اٹھمقام چنار پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا اس کے بعد طلباء نعرئے لگاتے ہوئے بنتل چوک اٹھمقام پہنچے اور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا اسی اثنا میں تاجر برادری اور صدر بازار نے طالب علموں سے اظہار یکجہتی کی اور بازار کو بند کر کے احتجاج میں پہنچ گئے اس احتجاج کو ختم کروانے میں نیلم کی صحافی برادری نے معززین علاقہ کے ساتھ ملکر اہم کردار ادا کیا صحافی برادری نے معززین علاقہ کے ساتھ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کئے جس میں انتظامیہ کی طرف سے یہ کہا گیا کہ پولیس کی طرف سے جس اہلکار نے طلباء پر تشدد کیا اس کو فوراً معطل کیا جائے گا اور ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹرانسفر کر دیا جائے گا اس پر گرفتار طلباء کو رہا کروا کر احتجاجی کیمپ میں لایا گیا طالب علم رہنماؤں نے اپنے ساتھی طلبا کو پر امن منتشر کیا صحافی برادری میں صدر چنار پریس کلب خواجہ فیاض حسین ،صدر نیلم پریس کلب خواجہ صدیق احمد ،سینئر صحافی حیات اعوان ،اشفاق عباسی ،راجہ ساجد ،راجہ ابریز ،نزیر احمد میر ،وقار ملک ،ساجد حسین آزاد ،ابرار احمد نے اہم کردار ادا کیا ۔

 

Scroll To Top