ن لیگ کی حکومت بدترین انتقامی کاروائیوں پراترآئی ہے،اب جوتے سے کام چلانا پڑیگا:چوہدری عبدالمجید

582004-ChaudhryAbdulMajeedAFP-1374818582

میرپور(پ ر)سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت بدترین انتقامی کاروائیوں پراترآئی ہے ۔کشمیر کے سنگین حالات کے تناظر میں خاموشی اختیار کی ۔مگراب جوتے سے کام چلانا پڑیگا۔متعصب حکومت نے میرپور دشمنی کی تمام حدیں کراس کردی ہیں ۔یہاں کے منصوبے ختم اور فنڈز مظفرآباد اوردیگرجگہوں پرشفٹ کئے جارہے ہیں ۔میڈیکل یونیورسٹی بھی شفٹ کرنے کی سازش ہورہی ہے اگریہی صورتحال رہی توپھر دارالخلافہ میرپور شفٹ کیا جائے ۔اس کیساتھ ساتھ سٹاف کالونی کے غریبوں سے چھت چھیننے کافیصلہ انتہائی متعصبانہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ سڑکوں پرنکلیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب میرپور میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شوکت راجہ ایڈووکیٹ،مرزا جاوید اقبال ،حاجی غلام رسول عوامی ،فرید انورایڈووکیٹ،قاسم مجید ،چوہدری سلیمان ایڈووکیٹ،چوہدری اقبال ڈھلوی ،ناصرجرال ،عامرذیشان ،سردارشفیق ایڈووکیٹ،ریاست تبسم ،راجہ ابرار ،راجہ زمان ،شیخ خاور،حاجی شیرمحمد،ذکاء جوشی ،اسلم گجر،ودیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ سٹاف کالونی میرپور کے غریبوں کونصف صدی سے الاٹمنٹ نہیں تھی کی گئی ان مکانات کی مدت مکمل ہوچکی تھی۔ڈیڑھ دومرلے کے کوارٹرزمیں دس دس افراد رہ رہے ہیں اس کیساتھ ساتھ کابینہ نے باقاعدہ منظوری اورقانون سازی کے بعد الاٹمنٹ کی جس کیلئے رقوم کاتعین محکمہ مال نے کیاتھا۔اس پرشورشرابہ اورکینسل کرنابدنیتی ہرمبنی اقدام ہے جس پرخاموش نہیں رہینگے ۔فاروق حیدر خان نے آذادکشمیر میں بھی نواز ،شہباز طرز پربادشاہت قائم کرلی ہے جس پراب خاموش نہیں رہینگے بلکہ اب جوتے ماریں گے ۔سردار سکندردورمیں کابینہ نے سیکٹر C/1میں 350مکانات اسی طرح دئیے تھے تب قانون سازی کدھر تھی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی گورنمنٹ میرپور سے میڈیکل یونیورسٹی شفٹ کرنے کی سازش کرہی ہے میں نے 7700کنال اراضی اس کیلئے دی تھی جس کوPMDCنے سراہا اورتعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیاتھا۔مظفرآباد غسل خانہ بنانے کی جگہ نہیں ہے میرپور تعلیمی بورڈ کے پیسے شفٹ کردیئے گئے کنٹریکٹ ملازمین کوفارغ کرکے بدترین ڈرامہ بازی کی گئی لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کئے گئے ۔پولیس ملازمین سراپااحتجاج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے بہت میرپور دشمنی کرلی اب خاموش نہیں رہینگے بلکہ احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرینگے ۔کل تک میرے گھر کے باہر احتجاج کرنیوالوں کوآج میرپور میں ڈاکے ڈالنے کے بعد بھی کیوں نہیں آرہی وہ جاگیں او راپنے حقوق کیلئے ڈت جائیں ہم کشمیر میں بادشاہت نہیں مانیں گے حقوق لیناجانتے ہیں ۔

 

Scroll To Top