مدیحہ شاہ :شاپنگ سینٹر میں پرس اور نقدی چھین لی گئی

madiha-shah

اداکارہ مدیحہ شاہ سے شاپنگ سینٹر میں پرس اور نقدی چھین لی گئی تاہم مقدمہ درج نہ ہو سکا۔

زرائع کے مطابق اتوار کی دوپہر مدیحہ شاہ کسی مجلس سے فارغ ہو کر اپنی فیملی کے ساتھ ایم ایم عالم روڈ پر واقع شاپنگ مال میں شاپنگ کے لئے گئیں اور گاڑی کو ایک گلی میں پارک کیا

واپسی پر گاڑی میں بیٹھنے لگیں تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور ان کا ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مدیحہ شاہ کے مطابق بیگ میں دس لاکھ روپے کی نقدی، چار لاکھ کے زیورات اور ایک لاکھ روپے کا موبائل فون تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے مقدمے کی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

 

Scroll To Top