مظفرآباد سولہ سالہ لڑکی پر قیامت ٹوٹ پڑی،رشتہ داروں نے زبردستی نکاح کروا دیا،لڑکی کے نہ ماننے پر اہل محلہ کے سامنے گھسیٹا بھی گیا

12765959

مظفرآباد(بیورو رپورٹ)دارلحکومت مظفرآباد کے حلقہ نمبر ایک کوٹلہ کی یونین کونسل بھیڑی کے گاؤں گھاٹیاں میں دور جاہلیت کی یاد تازہ کردی ،ظالم رشتہ داروں نے کم عمر لڑکی(طالبہ) کا زبردستی نکاح کروا دیا،کم عمر لڑکی کی کوئی فریاد نہ سنی گئی،رشتہ داروں کے ظلم سے تنگ آکر دوسرے گاؤں میں پناہ لینے کی کوشش کی لیکن ظالموں نے اہل محلہ کے سامنے گھسیٹتے ہوئے تشددکا نشانہ بناتے ہوئے لڑکی کو واپس لایا اور امتیاز نامی شخص سے زبردستی نکاح پڑھوا دیا،حواء کی بیٹی پر تشدد اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ،طالبہ مقدس بی بی دختر میر زمان(مرحوم) جس کی عمر تقریباََ سولہ سالہ ہے اور فرسٹ ایئر کی طالبہ ہے کو رشتہ داروں نے زبدستی نکاح کرنے پر مجبور کیا

 

Scroll To Top