میرپور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ،نوجوان لڑکی کا گمنام قتل ٹریس2کروڑ 73لاکھ روپے کا ما ل مسروقہ برآمد ،1344بوتل شراب، 37کلو چرس ،4کلو ہیروئن برآمد

ssp

میرپور(پ ر)ایس ایس پی میرپورعرفان سلیم نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ میرپور پولیس نے گزشتہ عرصہ کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 27گروہ گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کروڑ 73لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 17کاریں ،23موٹرسائیکل ، طلائی زیورات ، نقدی ، الیکٹرانک کا سامان اور دیگر گھریلو اشیاء برآمد کر لی ہیں ۔ اس طرح منشیات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 149 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے جن میں 235 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1344بوتل شراب ، 37کلو گرام چرس ، 4کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے۔ اسلحہ ناجائز کے 49 مقدمات میں 51افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2رائفل کلاشنکوف ، ایک رائفل 22بور ، ایک رائفل 7ایم ایم ، 2ریوالور 32بور ، 46ریوالور 30بور ، ایک بندوق فائیو شارٹر اور 907روند برآمد کر لئے ہیں۔ فحاشی کے خلاف مختلف کارروائیوں میں28مقدمات درج رجسٹر کرکے 70افراد کو گرفتار کیاگیا ہے ۔ آوارہ گردی میں 2216افرا د کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ قماربازی میں 8مقدمات درج رجسٹر کر کے 50افراد کو گرفتار کرکے 2لاکھ 35ہزار روپے برآمد کئے گئے ہیں۔ واپڈا کالونی منگلا کی رہائشی حلیمہ کا گمنام قتل ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی میرپور نے مزید بتایا کہ ضلع میرپو رپرامن لوگوں کا خطہ ہے ۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے جرائم پیشہ افراد یہاں آکر جرائم کرتے ہیں لیکن پولیس اپنی کامیاب حکمت عملی سے ان جرائم پیشہ افراد کو اپنی قانونی گرفت میں لے آتی ہے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمہ میں وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔

 

Scroll To Top