پیپلز پارٹی آزادکشمیر نے مسلم کانفرنس کی کنٹرول لائن توڑنے کی کال کی حمایت کا اعلان کر دیا

mc-and-pp

اسلام آباد(کے این آئی)پیپلز پارٹی آزادکشمیر نے مسلم کانفرنس کی طرف سے کنٹرول لائن توڑنے کی کال کی حمایت کا اعلان کر دیا، صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد کان نے مارچ کی حمایت کے حوالے سے قائد حذب اختلاف آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری یاسین سے رابطہ کر کے انہیں مارچ میں شرکت کی دعوت دی تھی جس پر اپوزیشن لیڈر نے انہیں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے ،اپوزیشن لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس کی جانب سے کنٹرول لائن توڑنے کا مارچ صرف کشمیر میں جاری مظالم کیخلاف کیا جا رہا ہے جس میں کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے
Scroll To Top