مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریاں شروع،صدارت کیلئے طارق فاروق ،مشتاق منہاس اور چوہدری عزیز آمنے سامنے

raja-farooq-haider

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے انٹرا پارٹی انتخابات کا بگل بجتے ہی مسلم لیگ ن کی صدارت کیلئے تین امیدوار میدان میں آگئے،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی صدارت کیلئے تین وزراء چوہدری طارق فاروق مشتاق منہاس،اور چوہدری عزیز نے سر توڑ کوششیں شروع کر دی ہیں،ذرائع کے مطابق صدارت کیلئے تینوں امیدواروں نے مرکزی قیادت سے رابطے بڑھا دئیے ہیں مبینہ طور پر طارق فاروق صدارت کیلئے مضبوط ترین امیدوار سمجھے جاتے ہیں کیونکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی طارق فاروق کو صدر بنانے کے حق میں ہیں

 

Scroll To Top