راحیل شریف نے وہ کام کر دکھایا،جو کام پی سی بی نہ کرسکی،آسٹریلین آرمی کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

raheel shareef in turkey

لاہور(یو این پی) آسٹریلین آرمی کی پچیس رکنی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ آسٹریلین آرمی کی ٹیم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔مہمان ٹیم دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔یواین پی کے مطابق آسٹریلین ٹیم کی پچیس رکنی ٹیم گزشتہ رات لاہور پہنچی جہاں پاکستان آرمی کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلین آرمی کی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔یہ میچ پاک آرمی کی چار کور، پی سی بی یوتھ الیون اورپنجاب پولیس کیخلاف کھیلے جائیں گے۔ میچزانیس‘ اکیس اور بائیس اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

 

Scroll To Top