CIA اور جاتلاں چوکی کا مشترکہ چھاپہ، چیچیاں کے دو منشیات سمگلر گرفتار،32بوتل شراب ضبط

mujram

میرپور(جنرل رپورٹر)سی آئی اے پولیس اور جاتلاں چوکی کا مشترکہ چھاپہ، بنی پارک سے چیچیاں کے دو منشیات سمگلر گرفتار،32بوتل شراب ضبط،مقدمہ درج،مزید کارروائی جاری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انچارج سی آئی اے عمار ڈار نے ہمراہ ASIذوہیب طاہر، ایف سی ذوالفقار، ایف سی ندیم یاسین، نعیم مغل، نذاکت جٹ ، سہیل ، توقیر و دیگر نے بنی پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر زبیر ولد غلام اور محبوب ساکنان چیچیاں کو 32بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب سمیت گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا، ملزمان کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی، عوامی و سماجی حلقوں کا پولیس کو بھرپور کارروائی پر خراج تحسین

 

Scroll To Top