کیری اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی افواج کی گولہ باری اور فائرنگ، پاک افواج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی توپیں خاموش

Pak army

کھوئی رٹہ(نمائندہ خصوصی) کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی افواج کی گولہ باری اور فائرنگ پاک افواج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی توپوں کو خاموش کردیا گولہ باری و فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹے تک جار ی رہا تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کنٹرول لائن کے علاقے کیری،سبز کو ٹ، گائی پیلاں میں بھارتی افواج نے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ پیر کی رات 10:30 بجے شروع ہوا جو کہ12:30 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جار ی رہا پاک افواج کی بھرپور جوابی کاروائی سے دشمن کی توپیں اور گنیں خاموش ہو گئیں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

چڑہوئی (سپیشل رپورٹر) لائن آف کنٹرول کیری سیکٹر پر گزشتہ سموار کی رات بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدید فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کا بھر پور اور موثر جواب بزدل دشمن کی گنیں خاموش ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سموار کی رات تقریباً 10بجے بھارتی آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ اور گولہ بھاری کی گئی۔فائرنگ صبح تک جاری رہی۔ پاک فوج کے موثر اور بھرپور جواب نے بھارتی توپوں کو خاموش کر دیا۔ بھارتی فورسز نے رات 10بجے کے قریب چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ کیری سیکٹر پر شدید فائرنگ کی ۔ بھارتی فورسز نے پاک آرمی کی پوسٹوں کو ٹارگٹ کیا جبکہ سول آبادی پر بھی گولے فائر کیے گئے ۔ بھارتی فائرنگ سے سول آبادی میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں لائن آف کنٹرول کے مکینوں کے حوصلے بلند ہیں اور کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا پاک فوج کے ساتھ مل کر بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

 

Scroll To Top