چوکی آفیسرہولاڑ عدنان صابر کی دبنگ کاروائی،2011 میں ہونیوالی ڈکیتی کا مفروراشتہاری ملزم محمد احسان و دیگر مختلف کیسوں میں مطلوب ملزمان گرفتار

sajid-aziz

چڑہوئی (سپیشل رپورٹر)چوکی آفیسرہولاڑ عدنان صابر کی دبنگ کاروائی،2011 میں ہونیوالی ڈکیتی کا مفروراشتہاری ملزم محمد احسان ولد کرم حسین قوم جنہال ساکن کہوٹہ کو ہولاڑ سے گرفتار کر لیا،محمد احسان نے نے2011میں چھوچھ سہنسہ میں ڈکیتی کی تھی اور اب تک مفرور تھا پولیس نے اس کو اشتہاری قرار دیا تھا اس کے علاوہ امجد ولد زبیر،وسیم ولد شریف ،اکرام ولد رفاقت، یاسر ولد کرم داد کو بھی گرفتار کر لیا جو مختلف تھانوں میں مختلف کیسوں میں مطلوب تھے عوام نے اس بھرپور کاروائی پر چوکی آفیسر عدنان صابر اور ان کے ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اور کہاکہ جہاں عدنان صابر جیسے با ہمت اور بہادر آفیسر تعینات ہوں وہاں جرائم پیشہ افراد کے لئے جگہ تنگ ہو جاتی ہے عوام کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کے اعلیٰ آفیسران عدنان صابر جیسے آفیسران کی حوصلہ افزائی کرے

 

Scroll To Top