عالمی دباؤ کام کرگیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھا لیا، موبائل فون سروس بھی بحال کر دی

India-Army-Kashmir-Nationalturk-14

سری نگر(عدالت نیوز)عالمی دباؤ نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھا لیا، موبائل فون سروس بھی بحال کر دی، کشمیریوں کے احتجاجی مظاہرے جری، وادی میں مسلسل99ویں روز بھی ہڑتال بدستور قائم،تفصیلاے کے مطابق جولائی میں کشمیری مجاہد برہان مظفر وانی شہید کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے لگائے گئے کرفیو کو گزشتہ روز ختم کر دیاگیا، بھارت نے عالمی دباؤ کے آگے سر جھکاتے ہوئے موبائل فون سروس بھی بحال کر دی، یاد رہے کہ دنیا بھر کے ممالک، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا تھا ، کٹھ پتلی انتظامیہ نے 99ویں روز سے معطل موبائل فون سروس بھی بحال کر دی ہے ، بھارتی فورسز کے مطابق وادی میں اب کسی جگہ پر بھی کرفیو نافذ نہیں ہے ، جبکہ بھارت کی طرف سے یہ دعویٰ کیاگیا ہے کہ کرفیو بہتر حالات کی وجہ سے اٹھاگیا ہے ، دوسری طرف بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں پر امن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیاں چلائیں اور پلیٹ بھی فائر کئے جس سے بیسیوں افراد شدید زخمی ہو گئے ، چینی صدر ڈی کے دورہ بھارت کے موقعپر مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے ساتھ چین کے پرچم لہرا دئیے گئے ،بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں مظاہرین نے کئی شہروں میں سڑکوں پر نکل کر پاکستان اور چین کے پرچم لہرائے

 

Scroll To Top