پی پی کارکن کی ہلاکت کے بعد نکیال میں فوج طلب، جوڈیشل کمیشن بھی تشکیل

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی ریلی پر ن لیگی کارکنوں کے حملے کے بعد فوج طلب کر لی گئی ہے جبکہ حملے میں ایک کارکن کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا گیا ہے۔
جیو نیوزکے مطابق ڈپٹی کمشنر کوٹلی عدنان خورشید کا کہنا ہے کہ کمیشن چیف سیکرٹری ارباب سلطان چانڈیو نے قائم کیا۔ حالات کی کشیدگی کی وجہ سے نکیال میں فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہفتہ کو پیپلز پارٹی کی ریلی پر ن لیگی کارکنوں نکے حملے میں ایک کارکن جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

Scroll To Top