جم جانے والے افراد ان 5 سنگین غلطیوں سے اجتناب کریں

gym

جم جانا یقیناً آپ کے روٹین کا اچھا حصہ ہے۔ جم جانے سے نہ صرف آپ فٹ رہتے ہیں بلکہ مختلف قسم کے ورک آؤٹ سے آپ اپنا وزن بھی کم کرسکتے ہیں۔

لیکن جم جانے والے افرادکو اکثر یہ شکایت ہوتی ہے کہ وہ اتنی زیادہ ورزش کرتے ہیں، اس کے باوجود ان کا وزن کم نہیں ہوتا۔ آخر اس کی کیا وجہ ہے؟

شدید ورزش کرنے کے بعد بھی وزن میں کمی نہ ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جم میں  ورک آؤٹ کرتے ہوئے آپ کچھ غلطیاں کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کا وزن کم نہیں ہوتا اورجم میں کی جانی والی ساری محنت ضائع ہوجاتی ہے۔

آج ہم آپ کو ان ہی غلطیوں سے آگاہ کریں جو اکثر لوگ بے خیالی میں جم میں کرتے چلے آرہے ہیں۔

٭ دوران ورزش دستانوں  کا استعمال

woman

دستانوں کی مدد سے آپ بھاری وزن کو باآسانی اٹھاسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ جم میں بھاری ویٹ اٹھانے کے لئے دستانوں کی مدد لیتے ہیں۔ لیکن دستانوں کا استعمال آپ کے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، اس کے استعمال سے آپ کو کلائیوں میں درد بیٹھ سکتا ہے اور آپ کو کلائی کی انجری بھی ہوسکتی ہے۔ آپ بغیر دستانوں کے نارمل وزن اٹھائیں ، اس  سے آپ کو کسی قسم کا درد اور ہاتھوں میں کھیچاؤ محسوس نہیں ہوگا۔ ٭ ورک آؤٹ ختم ہونے کے بعد اسٹریچ کریں   جب بھی ورزش شروع کریں تو سب سے پہلے اسٹریچنگ ضرور کریں، اسٹریچنگ یا وارم اپ ہونے کے بعد آپ کا ورک آؤٹ اچھا رہتا ہے۔ اگر آپ جم میں مشینوں سے زیادہ مینول ورزش کرتے ہیں تو اپنی ورزش کے اختتام پر بھی اسٹریچ ضرور کیا کریں۔ ورزش ختم ہونے پر اسٹریچ کرنے سے آپ کے مسلز میں درد نہیں ہوتا۔ ٭ موبائل فون کا استعمال بالکل نہیں کریں  fitness-model-2  جب بھی جم جائیں تو اپنا فون گھر پر رکھ کر جائیں۔ دوران ورزش فون کا استعمال آپ کی ساری محنت پر پانی پھیر سکتا ہے۔ اس کے استعمال سے آپ کی ورزش میں خلل پیدا ہوگا اور آپ کی ساری محنت ضائع ہوجائے گی۔ ٭ بہت زیادہ ٹریننگ  c700x420   شروعات میں لوگ جم جاکر خوب محنت کے ساتھ ورک آؤٹ کرتے ہیں اور اتنی زیادہ محنت کے ساتھ کرتے ہیں کہ دن بہ دن ان کی ٹریننگ یا ورک آؤٹ کا دورانیہ بڑھتا ہی چلا جاتا ہے اور پھر آپ کا زیادہ سے زیادہ وقت جم میں گزرنے لگتا ہے، جوکہ آپ کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ٭ ایک ہی روٹین پر رہنا  muscular

اگر آپ جم جاتے ہیں اور ہر روز ایک ہی روٹین کے ساتھ گھر واپس آجاتے ہیں تو اس سے آپ کے وزن میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آئے گی۔ آپ اپنے جم کے ورک آؤٹ میں تبدیلی لےکر آئیں۔ ہر ورزش کا ایک دن مقررکرلیں تاکہ ہر روز مختلف ورک آؤٹ سے آپ کے وزن میں واضح تبدیلی رونما ہو۔

 

Scroll To Top