پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن، سینئر لیگی قیادت سرجوڑ کر بیٹھ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کے معاملے پر انکوائری کمیشن کے قیام کے حوالے سے وزیر اعظم ہاوس میں وفاقی وزرا اور سینئر لیگی رہنماوں کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اجلاس جاری ہے جس میں مریم نواز، شہباز شریف، خواجہ آصف، احسن اقبال،  سینیٹر مشاہداللہ خان، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور عبدالقادر بلوچ سمیت سینئر لیگی رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کے قیام اور ٹرمز آف ریفرنس کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ لیگی رہنماوں کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کے لندن روانگی کے بعد قومی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

Scroll To Top