مقبوضہ کشمیر میں ایک اور ماں اپنے جیل بند بیٹے کی راہ تکتے تکتے داعی اجل کو لبیک کہہ گئی

kashmir

سری نگر(کے این آئی)مقبوضہ کشمیر میں ایک اور ماں اپنے جیل بند بیٹے کی راہ تکتے تکتے داعی اجل کو لبیک کہہ گئی،انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا، بھارت کو غیرت نہ آئی، تفصیلات کے مطابق انتفادہ میں بھارتی پولیس نے محمد شفیع وانی کو گزشتہ ماہ کی سات تاریخ کو گرفتار کر کے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحٹ جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں منتقل کر دیا تھا ، بیٹے کی گرفتاری کے دو روز بعد اس کی والدہ ہاجرہ شدید علیل ہو گئیں جس پر انہیں صورہ پسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں وہ ایک ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد وفات پا گئی، گرفتار ہونے والا محمد شفیع پیشے کے اعتبار سے ایک مزدور تھا اور اپنے کنبے کا واحد کفیل تھا
Scroll To Top