کھنڈا ڈڈیال کا رہائشی نوجوان برطانیہ میں دو ملین پونڈ فراڈ کیس میں گرفتار کر لیاگیا

uk

میرپور+مانچسٹر(عدالت نیوز)کھنڈا ڈڈیال کا رہائشی نوجوان برطانیہ میں دو ملین پونڈ فراڈ کیس میں گرفتار کر لیاگیا، تفصیلات کے مطابق ڈڈیال آزادکشمیر میں کھنڈا کا رہائشی 35سالہ وقاص الیاس جو کہ سٹینڈ فورڈ برطانیہ میں ٹیکسی ڈرائیور تھا نے اپنی ٹیکسی کی پچھلی سیٹ پر دو ملین پونڈ چھپا رکھے تھے ،برطانوی پولیس ایچ ایم ریونیونے ملزم وقاص الیاس کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر رکھی تھی جس کے بعد گزشتہ روز ملزم وقاص الیاس کو منی لانڈرنگ میں ملوث قرار دے دیاگیا جبکہ ملزم کے ایک اور ساتھی کو بھی 36ہزار پونڈز رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا تھا ،مانچسٹر کراؤن عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم وقاص الیاس کو چار سال قید کی سزا اور اس کے پارٹرنر کو 2سال کیلئے معطل کئے جانے کی سزا سنا دی
Scroll To Top