مسلم کانفرنس LOCتوڑنے سے قبل اقوام متحدہ کو پیشگی اطلاع دے:جیورسٹ اقوام متحدہ

loc

اسلام آباد(عدالت نیوز)لائن آف کنٹرول توڑنے کے اقدام کو کسی بھی طرح ایک غیر موثر نمائشی اقدام نہ بننے دیا جائے ، اقوام متحدہ میں جیورسٹ ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کو خبر دار کر دیا۔اس اقدام کی معتبریت کیلئے ضروری ہے کہ مسلم کانفرنس جس کا تذکرہ اور رول اقوام متحدہ کی سلامتی کونس کی قراردادوں میں موجود ہے سیز فائر لائن عبور کرنے کے فیصلے سے اقوام متحدہ کو باقاعدہ پیشگی نوٹس دے،اپنے نوٹس میں واضح کرے کہ یہ سیز فائر بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان ہے اور اقوام متحدہ کی 21اپریل1948کی قرار داد کشمیریوں کے آزادنہ اور قانون کے مطابق آمدورفت کی مکمل ضمانت دیتی ہے
Scroll To Top