اوم پوری کو پاکستان کے حق میں بولنا مہنگا پڑگیا

om-puri

بھارتی اداکار اوم پوری کو پاکستان کے حق میں بولنا مہنگا پڑگیا، بھارتی انتہا پسندوں نے اوم پوریکے خلاف ممبئی میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

بھارتی اداکار اوم پوری کا پاکستانی اداکاروں کے حق میں بولنا انتہا پسندوں سے برداشت نہ ہوا، بھارتی انتہا پسندوں نے اوم پوری کے خلاف ممبئی میں مقدمہ درج کرادیا۔

اوم پوری نے بھارتی پروگرام میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستانی اداکار غیر قانونی نہیں بلکہ انڈین ویزا لے کر آتے ہیں، لوگ چاہتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان اسرائیل اور فلسطین بن جائیں اور صدیوں لڑتے رہیں ۔

 

Scroll To Top